اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت کے یکم جولائی سے اعلان کردہپاور سیونگ پلان سے 8ہزار میگاواٹ بجلی اور قومی خزانے کو سالانہ 438 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق غیرمعیاری پنکھوں پر ڈیوٹی سے حکومت کو 15ارب کا ٹیکس ملے گا، غیرمعیاری بلب کی تیاری اوردرآمد پرپابندی سے23 ارب کا ریونیو ملے گا۔ ای بائیک سے86 ارب، بلب کے بجائے ایل ای ڈی لائٹ استعمال سے23 ارب کی بچت ہوگی۔حکام کے مطابق مارکیٹیں 4 گھنٹے پہلے بند کرنے سے 62 ارب روپے، 20 فیصد اسٹاف کو ورک فراہم ہوم کی اجازت سے 56 ارب کی بچت ہوگی جبکہ گیزر میں کونیکل بفلز کے استعمال سے 25 فیصد گیس بچے گی۔ پاکستان کو اس مد میں سالانہ 92 ارب کی بچت ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی حکومت نے 6 جون کو قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں توانائی بچت پلان کے تحت ملک بھر میں دکانیں اور کمرشل ایریاز رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
Next Post
پاکستانی اگر ٹیکس نہ دیں تو ریاست کو بھیک مانگنا پڑے گی، احسن اقبال
Sun Jul 2 , 2023
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیکس نہیں دیں گے تو ریاست کو بھیک مانگنا پڑے گی، ہر شہری کا فرض ہے کہ ٹیکس چوری کی نشاندہی کرے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان […]
