سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صحت کے عالمی اداروں کا انسداد پولیو کی 4 سالہ مؤثر اسٹریٹیجی بنانے کا فیصلہ

کراچی (پی پی آئی)پاکستان سے پولیو کے کیسز رپورٹ ہونے اور ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد صحت کے عالمی اداروں نے انسداد پولیو کی 4 سالہ موثر اسٹریٹجی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔پولیو کے عالمی خود مختار مانیٹرنگ بورڈ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق پولیو عالمی خود مختار مانیٹرنگ بورڈ کا 3 روزہ اجلاس 11 جولائی کو جنیوا میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چئیرمین بورڈ سر لیام ڈونالڈسن کریں گے۔عالمی بورڈ پاکستان،افغانستان میں پولیو ویکسین مہم میں رکاوٹوں کا جائزہ لے گا، اجلاس میں عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، بل گیٹس اینڈ ملینڈا فاؤنڈیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہونگے، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سمیت وفاقی و صوبائی حکام بھی شرکت کریں گے۔صحت کے عالمی اداروں کے اجلاس میں 2023 سے 2026 کی انسداد پولیو اسٹریٹیجی کی تیاری کی ڈیڈ لائن مقرر کی جائے گی۔