کراچی (پی پی آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت ڈیزائن کئے گئے دھابیجی اکنامک زون کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دے دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت حال ہی میں منعقدہ منظوری کمیٹی کے 8ویں اجلاس میں دھابیجی سپیشل اکنامک زون سمیت آٹھ سپیشل اکنامک زونز کے قیام کی منظوری دی گئی۔