کراچی (پی پی آئی)محبان آصف فرخی اور کوہی گوٹھ پبلیکیشنز کے تحت تیسرے آصف فرخی علم و آگہی ایوارڈ کی تقریب منگل 4جولائی کوشام 5بجے پی ایم اے ہاؤس آغا خان روڈ میں منعقد ہوگی اس سال محمودالحسن کی کتاب “گزری ہوئی دنیا سے”،نصیر کنبھر کی سندھی تصنیف “جھرکیوں اڈامی ویوں “اورمحترمہ حنا جمشید کی کتاب”ہری پیا”کومنتخب کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق تقریب کی صدارت پی ایم اے کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر الطاف کھتری کریں گے جبکہ مہمان خصوصی محترمہ زبیدہ مصطفیٰ منتخب کتابوں کے مصنفین کو ایوارڈ پیش کریں گی۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر آفتاب احمد (ایڈیٹر نبض) انجام دیں گے۔ڈاکٹر شیر شاہ سید نے آصف فرخی کے احباب اورعلم و ادب کے شائقین سے شرکت کی استدعا کی ہے۔