جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتارخدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 14دن کی توسیع کردی۔پی پی آئی کے مطابق جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پرخدیجہ شاہ کوعدالت میں پیش کیاگیا جہاں خدیجہ شاہ کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل خان نے کی۔پی پی آئی کے مطابق دلائل سننے کے مطابق عدالت نے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈمیں 14دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 17جولائی کوپیش کرنیکاحکم دے دیا۔