پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کی190ملین پاونڈ کرپشن کیس میں 13جولائی تک ضمانت توسیع

اسلام آباد (پی پی آئی)احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 13جولائی تک ضمانت میں توسیع کردی۔پی پی آئی کے مطابق احتساب عدالت میں 190ملین پاونڈ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آج نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طلب کررکھا ہے، آج پہلی بار نیب نے دونوں کو ایک ہی دن طلب کیا ہے۔نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو 4نوٹسز کئے، پہلے 3نوٹسز پر تو وہ پیش نہیں ہوئیں،آج کا پتہ نہیں کہ بشریٰ بی بی پیش ہوتی ہیں کہ نہیں،خواجہ حارث نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے یہی کہا گیا کہ شوہر کے ساتھ پیش ہوں گی،ہم نے کبھی شامل تفتیش ہونے سے انکار نہیں کیا۔احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈ کرپشن اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 13جولائی تک ضمانت میں توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع کی۔