گجرات(پی پی آئی) ایف آئی اے لاہور زون نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں یونان کشتی حادثہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے انھیں کھاریاں اور پھالیہ سے گرفتار کیا۔ انسانی اسمگلروں نے شہریوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے تھے۔ گرفتار ملزمان نصر اقبال، رزاق اور طارق محمود نوجوانوں کوپاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھے۔۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے یونان کشتی حادثے میں اب تک 87 مقدمات درج کئے ہیں۔ ایف آئی اے گجرات سرکل نے اب تک 19 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے۔
Next Post
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار
Tue Jul 4 , 2023
گلگت (پی پی آئی)چیف کورٹ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دیدیا۔گلگت بلتستان کے چیف کورٹ نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قراردے دیا۔ جسٹس عنایت الرحمان کی سربراہی میں 3 رکنی لارجربنچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔پی پی آئی کے مطابق […]
