گلگت (پی پی آئی)چیف کورٹ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دیدیا۔گلگت بلتستان کے چیف کورٹ نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قراردے دیا۔ جسٹس عنایت الرحمان کی سربراہی میں 3 رکنی لارجربنچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کی ڈگری کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کی استدعا کی تھی۔درخواست گزار نے اپنے وکیل امجد حسین کے ذریعے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔وزیراعلیٰ گلگت نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کوعدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف کورٹ کے چیف جسٹس نے تین ججز پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جس نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید کو نااہل قرار دید یا۔
Next Post
کشمورمیں قبائلی تصادم، 6 افراد جاں بحق،7زخمی،علاقے میں صورتحال کشیدہ
Tue Jul 4 , 2023
کشمور (پی پی آئی)کشمورمیں دو مختلف قبائلی تصادموں میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق کچے کے علاقے گیہلپور میں شر اور کوش قبائل میں مویشی فصل میں داخل ہونے پر گولیاں چل گئیں۔ تصادم کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد […]
