آئی پی ایل اسکینڈل :پاکستانی امپائر اسد رؤف بھی ملزموں کی فہرست میں شامل

ممبئی: انڈین پریمئر لیگ فکسنگ اسکینڈل میں سری نواسن کے داماد گروناتھ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ پولیس نے چارج شیٹ میں پاکستانی امپائر اسد رؤف سمیت پندرہ بکیز کے نام فائل کر دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے فکسنگ اسکینڈل کے ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کر دی جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے علاوہ بالی ووڈ اداکار وندو داراسنگھ اور پاکستان امپائر اسد رؤف کا بھی نام شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسد رؤف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف اگر کوئی ثبوت ہے تو سب کے سامنے پیش کیا جائے۔ دوسری جانب سری نواسن نے چارج شیٹ پیش ہونے کے بعد کہا ہے کہ گروناتھ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ گروناتھ میاپن فکسنگ الزام میں اپنا دفاع خود کرے۔ ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں پندرہ پاکستانی بکیز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں تاہم فکسنگ سکینڈل کی سماعت اب اکیس نومبر کو شیڈول کی گئی ہے۔

Next Post

فٹبال میچ فکسنگ :ایل سلواڈور نے 14کھلاڑیوں پر تاحیا ت پابندی لگادی

Sat Sep 21 , 2013
سان سلواڈور: ایل سلواڈور کی فٹبال فیڈریشن نے میچ فکسنگ کے الزام میںملکی ٹیم کے 14 کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کردی۔ فیڈریشن کے صدر کارلوس مینڈیز کے مطابق میچ فکسنگ کے الزامات میں ملوث 22کھلاڑیوں میں سے 14پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ کھلاڑیوں کے پاس اپیل کے لئے پندرہ دن کا وقت ہے ۔ ایل سلواڈور […]