پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

اسلام آباد (پی پی آئی)سپریم کورٹ میں پی آئی اے میں بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دے دی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی،سپریم کورٹ نے مزید 45 اسامیوں پر بھرتیوں کا معاملہ موخر کردیا،پی آئی اے نے پائلیٹس، کیبن کریو، آئی ٹی ماہر، فنانس اور مینیجمنٹ سائیڈ پر 250 بھرتیوں کی اجازت مانگی تھی،سپریم کورٹ نے پائلیٹس، کیبن کریو اور آئی ماہرین کی بھرتیوں کی اجازت دی،عدالت نے پی آئی اے انتظامیہ کو بھرتیوں کا عمل صاف شفاف بنانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے اپنے واجبات ادا نہیں کرپا رہا،پی آئی اے کو مزید بھرتیاں کس لئے کرنی ہیں،،جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ پی آئی آے کی سروسز کے معیار اپ ٹو مارک نہیں،نئی بھرتیوں سے ماہانہ 9 کروڑ سے زائد کا ادارے پر بوجھ پڑے گا،دیگر ائیر لائینز کا فلائیٹ اسٹاف تو کم ہوتا ہے،یہ بھرتیاں کس بنیاد پر ہوگی،بھرتیاں مستقل بنیادوں پر ہونگی یا کنٹریکٹ پر؟۔ اس موقع پر سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ بھرتیاں ایک سال کے قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہونگی،پی آئی اے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے پلان بنایا ہے،قومی ائیر لائین کا گزشتہ 6ماہ کا نفع 3 ارب ہے،نفع بخش روٹس پر فلائٹس آپریشن چلا رہے ہیں،مزید انٹرنیشنل اور نیشنل روٹس پر فلائیٹ آپریشن شروع کرنے لگے ہیں۔