پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ نے سویڈن واقعے پر رواں ہفتے ہنگامی اجلاس بلا لیا

نیویارک (پی پی آئی)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش پر پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ نے رواں ہفتے ہنگامی اجلاس بلا لیا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے بھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذموم کوشش پر قدم اٹھاتے ہوئے رواں ہفتے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقاقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے جاری اجلاس کا ایجنڈا تبدیل کر کے سویڈن واقعے پر بحث کی جائے گی، واضح رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر فوری اقدامات کا مطالبہ کیا تھا، اقوام متحدہ کا اجلاس 14 جولائی تک جاری رہے گا۔ادھر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے جمعے کو یوم تقدیس قرآن منانے کا اعلان کر دیا ہے، اور سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا،۔ 6 جولائی کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں سویڈن واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔