شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں فارمی انڈے 260 روپے درجن،دیسی 350 روپے میں فروخت

کراچی (پی پی آئی)مرغی کی قیمتوں میں اتاڑ چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری،کراچی میں مرغی کے انڈوں کی قیمتیں 255 سے 260 روپے فی درجن پر مستحکم،دیسی انڈے 300 سے 350 روپے فی درجن میں فروخت ہونے لگے۔پی پی آئی کے مطابق ڈیری شاپ دکاندار کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی کوئی لسٹ ہمارے پاس نہیں، اس لئے ہم ہول سیلرز کے دیئے داموں پر انڈے فروخت کر رہے ہیں،ڈبل ذردی والے انڈے 280 روپے میں فروخت ہوررہے ہیں،60 گرام کا ایک انڈہ ہے،ایک درجن فارمی انڈے کی قیمت 255 سے 260 ہے،ڈبل زردی کا انڈے کا وزن 75 سے 80 گرام ہے اس لئے 1 درجن انڈے 280 کے ہیں۔  دکاندار کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال انڈے سردیوں میں 280 روپے فی درجن تھے،پی پی آئی کے مطابقدکانداروں کا موقف تھا کہ ہر کاروبار میں گروپس بنے ہوئے ہیں اگر ہول سیلرز من مانی نہ کریں تو یہ ریٹ بھی کم ہوجائیں،ہول سیلرز کی من مانی نہ ہو تو انڈے 150 سے 160 روپے فی درجن میں فروخت ہوں۔