پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کار، موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضاف کے بعدڈبے کا دودھ بھی مزید مہنگا

کراچی (پی پی آئی)آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے درمیان ملک کے آٹو اسمبلرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جبکہ ڈبے کے دودھ کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔ ایکرپورٹ کے مطابق لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ نے پیکانٹو آٹومیٹک کی قیمت 2 لاکھ روپے بڑھا کر 38 لاکھ 25 ہزار روپے کردی ہے تاہم پیکانٹو (مینویل) کی قیمت 33 لاکھ 50 روپے پر برقرار ہے۔اسی طرح اسٹانک ای ایکس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جو 53 لاکھ 50 روپے میں دستیاب ہے، تاہم اسٹانک ای ایکس پلس کی قیمت اضافے کے بعد 60 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی جو اس سے قبل 59 لاکھ 30 ہزار روپے کی تھی۔اسپورٹیج الفا، ایف ڈبلیو ڈی، اے ڈبلیو ڈی اور بلیک ایڈیشن کی قیمتیں بالترتیب بڑھا کر 73 لاکھ، 81 لاکھ 90 ہزار، 88 لاکھ 20 ہزار اور 93 لاکھ مقرر کر دی گئیں، جو اس سے قبل 70 لاکھ 50 ہزار، 79 لاکھ 40 ہزار، 85 لاکھ 70 ہزار اور 90 لاکھ 50 ہزار میں دستیاب تھیں۔سورینٹو 2.4 ایل ایف ڈبلیو ڈی اور 2.4 ایل اے ڈبلیو ڈی کی قیمتیں ایک کروڑ 4 لاکھ اور ایک کروڑ 13 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ 8 لاکھ اور ایک کروڑ 17 لاکھ 90 ہزار روپے کر دی گئی، کمپنی نے کارنیول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جو ایک کروڑ 67 لاکھ 50 ہزار میں دستیاب ہے۔لکی موٹر کارپوریشن نے مجاز ڈیلرز کو جاری سرکلر میں گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا۔یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ نے بھی موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 24 ہزار سے 29 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا، جبکہ مجاز ڈیلرز کو لکھے خط میں اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔20 روپے بڑھ کر کھلے دودھ کی فی لیٹر قیمت 230 روپے ہونے کے بعد ڈبے کے دودھ کی قیمت کے اضافے نے صارفین کو ایک اور امتحان میں ڈال دیا ہے۔نیسلے پاکستان لمیٹڈ نے ایک لیٹر والے ڈبے کے دودھ کی قیمت 270 روپے سے بڑھا کر 280 روپے کر دی۔قیمت میں اضافے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا جس کا اطلاق 15 جولائی سے ہوگا۔جنوری میں ایک لیٹر دودھ کا ڈبہ 230 روپے میں دستیاب تھا۔