سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی آج منائی جائیگی

کراچی (پی پی آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی 8جولائی کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور اداروں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا  ہے ا ن میں مرحوم عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی  کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔بعد ازاں ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔ عبدالستار ایدھی نے کم عمری سے خدمت خلق کو اپنا شیوہ بنا لیا 1997میں گینیز بک آف ورلڈ کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی فلاحی سروس ہے۔ عبدالستار ایدھی 8 جولائی2016کو علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے