سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نواز شریف کی نااہلی کے 5 سال پورے ہوچکے: عطااللّٰہ تارڑ

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطااللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی نا اہلی کے 5 سال پورے ہو چکے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز میں کوئی حقیقت نہیں، 5 سال سے زیادہ نا اہلی نہیں ہو سکتی۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عطا  اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پورے کرے گی، الیکشن کا وقت آئین میں طے شدہ ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ہماری خواہش ہے کہ نواز شریف الیکشن کی مہم کی قیادت کریں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شواہد نہ ہوں تو کیسز اپنی موت ا?پ مر جاتے ہیں، حکومت کی مدت اگست میں پوری ہو گی۔