پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سانحہ نو مئی کیس کے ہائی پروفائل کیسز میں ضمانتیں منسوخ کرانیکا فیصلہ

    لاہور(پی پی آئی)نگران پنجاب حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ہائی پر وفائل کیسز میں ضمانت پر رہا افراد سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 9 مئی کے واقعات میں ہائی پر وفائل کیسز میں ضمانتیں منسوخ کرانے کا فیصلہ کر لیا، متعلقہ افراد کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیلیں دائر کی جائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔محسن نقوی نے سانحہ 9 مئی میں ملوث 171 افراد کی شناخت نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے شناخت کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے اور مفرور مرکزی شرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا۔