ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمورکے کچے میں ایس ایچ او اور دو پولیس اہلکار ڈاکووں کے ہاتھوں اغوا

کشمور(پی پی آئی)کشمور میں گزشتہ چھ ماہ سے جاری پولیس کو ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے لیکن کچے کے ڈاکووں نے پولیس اہلکاروں کو اغواکرنا شروع کر دیاہے۔اتفصیلات کے مطابق تھانہ کشمور کے ایس ایچ اوگل محمد مہر کو دو سپاہیوں سمیت اغواکرلیا گیاہے، ایس ایچ او کندھ کوٹ سے اغوا کئے گئے چھ سالہ  فرحان کی بازیابی کیلئے  کچے میں داخل ہوئے تھے، جسے ایک ماہ قبل کندھ کوٹ سے اغواکیا گیاتھا، چند روز قبل پولیس اہلکار نصراللہ جتوئی کو بھی اغواکیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران اب تک ڈاکووں نے ایک ایس ایچ او سمیت 13 اہلکاروں کو شہید کر دیاہے جبکہ پولیس ڈاکووں کے متعد د ٹھکانوں کو آگ بھی لگا چکی ہے۔