ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں یاسمین راشدکیس کی سماعت بارہ جولائی تک ملتوی

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری کیس کی سماعت 12 جولائی تک ملتوی کردی۔ پی پی آئی کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت لاہورمیں عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ، مسلم لیگ ہاؤس جلانے سمیت تین مقدمات میں ڈاکٹریاسمین راشدکی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت ہوئی، عدالت نے وکلاکو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹرنے درخواست ضمانت پرسماعت کی،عدالت نے وکلاسے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12جولائی تک ملتوی کردی۔تھانہ ماڈل ٹاؤن میں دوجبکہ ایک تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے، ڈاکٹریاسمین راشدنے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانتیں دائرکررکھی ہیں۔