ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شاہ محمود، اسد عمر جے آئی ٹی میں پیش، نو مئی واقعات سے لاتعلقی کا اظہار

لاہور(پی پی آئی) 9 مئی واقعات کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر بیانات قلمبند کرا دیئے، دونوں رہنماؤں نے 9 مئی واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کا وائس چیئرمین ہوں اور دو بار وزیر خارجہ رہ چکا ہوں، ہمیشہ پاکستان کے اداروں کا احترام کیا ہے، قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر کراچی سے اسلام آباد پہنچا۔ شاہ محمود قریشی نے بیان میں مزید کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات قابل مذمت ہیں، لاہور میں ہونے والے واقعات سے لاعلم ہوں اور لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں، دس مئی کو گلگت بلتستان ہاوس میں موجود تھا کہ پولیس نے گرفتار کر لیا، ماضی بے داغ ہے، نو مئی کی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں۔پی پی آئی کے مطابق اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو بذریعہ فلائٹ کراچی سے اسلام آباد پہنچا، 10مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعات کی کئی بار مذمت کر چکا ہوں اور واقعات سے لاتعلقی کا اظہار بھی کر رکھا ہے، عسکری ٹاور جلانے سے میرا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، بے گناہ ہوں، اس مقدمے میں بے گناہ قرار دیا جائے۔یاد رہے کہ انسداد دہشتگری عدالت نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 21 جولائی تک توسیع کر رکھی ہے۔