کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ

لاہور(پی پی آئی) نگران پنجاب حکومت نے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عوام کے مفت علاج کی منظوری دیدی۔پی پی آئی کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عوام کے مفت علاج کی منظوری دیدی،اجلاس میں گھریلو ملازمین کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں مفت علاج کا بھی اصولی فیصلہ  کیاگیا،گھریلو ملازمین کے علاج کے اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ  گھریلو ملازمین کا علاج یقینی بنانے کیلئے 200ملین روپے کی گرانٹ دی جائیگی، گھریلو ملازمین ہیلتھ کارڈ پر بھی علاج کرا سکیں گے، ہیلتھ کارڈ کی حد سے زیادہ اخراجات پر ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی۔