نواز شریف کے دور میں کشمیر کو سڑکوں، ترقیاتی منصوبوں اور بااختیار نظام ملا:سینئر وزیر پنجاب

پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وینزویلا کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے فیلکس پلاسنشیا کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی

سمندری شعبے کی اصلاحات اور بندرگاہ کی کارکردگی: کراچی بندرگاہ کی عملی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام’ کے چیئرمین کی یو این ویمن کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔نیب کے ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے چیئرمین نیب سے عثمان بزدار کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کے لیے استدعا کی گئی ہے۔قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دورانِ انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ئی کے مطابق عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کے اطلاق  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سردار عثمان بزدار اور ان کے خاندان پر 9 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کا کیس زیرِ تفتیش ہے۔نیب کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف گندم برآمد کرنے کا کیس بھی زیرِ تحقیقات ہے۔