نواز شریف کے دور میں کشمیر کو سڑکوں، ترقیاتی منصوبوں اور بااختیار نظام ملا:سینئر وزیر پنجاب

پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

وانا میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ بڑی دہشت گردی کی سازش ناکام

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے وینزویلا کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے فیلکس پلاسنشیا کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی

سمندری شعبے کی اصلاحات اور بندرگاہ کی کارکردگی: کراچی بندرگاہ کی عملی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

وزیراعظم کے یوتھ پروگرام’ کے چیئرمین کی یو این ویمن کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں سال رواں کے دوران ہیضہ سے 43 افراد جاں بحق

  کراچی /اسلام آباد (پی پی آئی) ایک طرف ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ ہے تو دوسری جانب  ملک بھر میں ہیضے کے کیسز میں اضافے کی اطلاعات  ہیں۔پی پی آئی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال ہیضے سے اب تک 43 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بارشوں کے مہینوں میں ہیضے کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے، عوام صاف پانی پئیں، صابن سے ہاتھ دھوئیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔ ملک میں اب تک لیبارٹری سے تصدیق شدہ ہیضے کے 75 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ صحت سندھ کے مطابق ہیضے سے سب سے زیادہ متاثر شہر کراچی ہے، کراچی کے پانی میں ہیضے اور ٹائیفائیڈ سمیت مختلف جراثیم اور وائرس پائے گئے ہیں، اب تک ہیضے کے 55 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی کے ضلع کورنگی کے علاوہ باقی 6 اضلاع سے ہیضے کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، شہر میں پچھلے 2 ماہ میں ہیضے سے کم از کم 4 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ ماہرین صحت نے کہا کہ کراچی میں سیوریج ملا پانی ہیضے کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سبب ہے۔