راجستھان رائلز کے نوجوان کھلاڑی کی ٹرافیاں چوری

نئی دہلی: راجستھا ن رائلز کے کھلاڑی اور انڈین انڈر 19کر کٹ ٹیم کے نائب کپتان سنجو سیمسن کی تمام ٹرافیاں اور سوونئر چوری کر لیے گئے۔بھارت کی ریاست کیرالا کی ڈسٹرکٹ تری واندرم سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر کے آبائی گھر کو توڑ کر تمام ٹرافیاں اور دیگر میڈلز چوری کر لی گئے ،سیمسن کا خاندان دوسرے گھر میں رہائش پزیر تھا جبکہ وہ خود آئی پی ایل کی تیاری کے سلسلے میں دوسری ریاست میں ہیں ۔ سیمسن کے خاندان کا کہنا ہے کہ چوری کیے گئے میڈلز میں سیمسن کے اسکول اور بچپن سے حاصل کیے گئے تما م میڈلز شامل ہیں ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہداکھٹے کیے اور انتدائی تفتیش کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے ان کے گھر کا پچھلا دروازہ توڑ کر ان تمام میڈلز اور ٹرافیوں کو جنھیں گھر کے مرکزی ہال میں سجایا ہوا تھا اٹھا کر لے گئے ہیں جبکہ دیگر کو بری طرح نقصان پہنچا یا ہے ۔ پولیس نے نقب زنوں کی جانب سے شیلڈ کو کھرچ کر سونا اور تانبا نکالنے اور لکڑ ی کے حصے کو چھوڑ جانے کے امکا ن کو رد کر دیا ۔

Next Post

محمد عامرکے 2015ورلڈ کپ کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں

Sat Apr 12 , 2014
لاہور: پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ باﺅ لر محمد عامر کے 2015ور لڈ کپ کھیلنے کے امکا نات ختم ہو گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے کہ محمد عامرکے 2015ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں ،عامر پر عائد 5سالہ پابندی اگست2015میں ختم ہو رہی جبکہ 2015ورلڈکپ سال کے اوائل میں نیوزی […]