ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویزالٰہی تحریک انصاف چھوڑکرق لیگ میں واپسی پر آمادہ

گجرات (پی پی آئی)مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین کی مسلسل کوششوں،جیل میں کی گئی چودھری پرویزالٰہی  سے ملاقاتوں اور ان رابطوں کے نتیجے میں ملنے والی سہولتوں اور حکومتی رویہ میں لچک کا نتیجہ پرویز الٰہی کی جانب سے بھی مثبت بتایا جا رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق خاندانی ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ چودھری پرویزالٰہی  تحریک انصاف چھوڑکرق لیگ میں واپس آنے پر کم و بیش آمادہ ہیں ، مگر فی الحال مونس الٰہی تیار نہیں تاہم  چودھری شجاعت مایوس نہیں پرویزالٰہی سے جیل میں کی گئی تیسری ملاقات میں کافی چیزیں تبدیل ہو گئی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ  انھیں بھی منا لیا جائے گا۔