سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف سے مزید ایک قسط ملنی ہے، مہنگائی میں کمی آئے گی:چودھری شافع حسین

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے، پنجاب میں اپنے امیدواروں سے رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں،ہمارے امیدوار عوامی مقبولیت کے ساتھ ایماندار اور صاف لوگ ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا زراعت کی بحالی کا پروگرام انتہائی شاندار ہے، رہائشی کالونیاں زرعی زمین کی بجائے بنجر زمین پر بننی چاہئیں،زراعت کے حوالے سے ہماری جماعت کا بھی واضح موقف ہے۔انہوں نے کہا کہ گندم اور دیگر فصلوں کے بیجوں پر تحقیقات کا کام پنجاب میں رکا ہوا ہے،بھارت اس معاملے میں ہمارے سے کہیں زیادہ آگے ہے۔چودھری شافع حسین نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ایک قسط ابھی ملنے جا رہی ہے،آئی ایم ایف پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہے،تاہم حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہو گی۔