پاکستان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ ون ناصر اقبال کے نام

لاہور: ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے عامر اطلس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر پاکستان انٹرنیشنل اسکوائش سرکٹ ون ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پنجاب اسکوائش کمپلیکس لاہور میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا فائنل ٹاپ سیڈ ناصر اقبال اور عامر اطلس کے درمیان ہوا جو انتہائی سنسنی خیز رہا۔ ناصر اقبال نے سخت مقابلے کے بعد پانچ سیٹ کے میچ میں 3-2 سے کامیابی سمیٹ کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔اسکور 11-5، 6-11، 11-4، 11-9 اور11-9 رہا۔مہمان خصوصی پاکستان اسکوائش فیڈریشن کے صدر ائیر وائس مارشل رضی نواب نے انعامات تقسیم کئے۔

Next Post

پا ک بھارت ہاکی سیریز چوتھی بارمنسوخ

Sat Mar 15 , 2014
لاہور: بھارتیحکومت کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر چوتھی بار پاک بھارت ہاکی سیریز منسوخ ہوگئی۔ بھارتی ہاکی ٹیم نے 28مارچ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ جبکہ پاکستان ٹیم نے اپریل کو جوابی دورہ بھارت کرنا تھا مگر ایک بار پھر بھارتی حکومت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاکی ٹیم […]