کراچی: سابق صوبائی وزیرکھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ مرحوم کی کھیلوں کیلئے خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے ایوارڈ کا اجراءکردیا گیا۔ ڈاکٹر محمد علی شاہ ایوارڈزکے اجراءکی تقریب ڈاکٹرشاہ لوورزفورم کی جانب سے کراچی جیمخانہ میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں قومی اسمبلی کے رکن آصف حسنین، اقبال محمد علی، کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی، سابق ٹیسٹ کرکٹراقبال قاسم اورڈاکٹرمحمد علی شاہ کے صاحبزادے ڈاکٹر جنید علی شاہ سمیت کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے ڈاکٹر محمد علی شاہ کوان کی خدمات کے اعتراف میں شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ منتظمین نے کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے آرگنائزرز کو ایوارڈ دئیے۔ دنیا بھر میں چار سو ٹیسٹ کور کرنے والے معروف صحافی قمراحمد، مرزا اقبال بیگ، شاہد ہاشمی، راشد علی صدیقی اور جاوید اقبال کوایوارڈ سے نوازا گیا۔
Next Post
پاکستان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ ون ناصر اقبال کے نام
Sat Mar 15 , 2014
لاہور: ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے عامر اطلس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر پاکستان انٹرنیشنل اسکوائش سرکٹ ون ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پنجاب اسکوائش کمپلیکس لاہور میں ہونے والے ٹورنامنٹ کا فائنل ٹاپ سیڈ ناصر اقبال اور عامر اطلس کے درمیان ہوا جو انتہائی سنسنی خیز رہا۔ ناصر اقبال نے سخت مقابلے کے بعد پانچ سیٹ کے میچ میں […]
