جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

صوابی(پی پی آئی) سابق اسپیکر قومی اسمبلی  اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے اور اْن کے خلاف محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کے خلاف  پی ٹی آئی کی دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ صوابی تھانے درج کرلیا جس میں سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی، سابق وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالکریم خان اور ڈپٹی ای ڈی او کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق صوابی تھانے میں مقدمہ اینٹی کرپشن صوابی کے آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے مطابق پی ٹی آئی دور میں سیاسی مداخلت پر میرٹ کے برعکس بھرتیاں ہوئیں، محکمہ تعلیم کا  ریکارڈ چیک کرنے  بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں کے باعث قومی خزانہ کا 1 کروڑ اور 78 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔