جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 165ملین افراد خط افلاس سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور

کراچی (پی پی آئی)اقوام متحدہ کے مطابق کووڈ کی وبا،روزمرہ کے اخراجات میں بے پناہ اضافہ اور یوکرین کی جنگ نے  2020 کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں 165ملین افراد کو غربت میں دھکیل دیا۔پی پی آئی کے مطابق اقوام متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کی طرف سے شائع کردہ ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ ان دھچکوں کی وجہ سے سن 2020 سے سن 2023 کے اواخر تک 75ملین افراد انتہائی غربت میں چلے جائیں گے۔ یعنی انہیں یومیہ 2.15 ڈالرسے بھی کم پراپنی زندگی بسرکرنی پڑ رہی ہے۔جب کہ مزید90 ملین افراد خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہوں گے۔ یومیہ 3.65 ڈالرآمدنی والے افراد کو خط افلاس کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے۔“رپورٹ کے مطابق 165ملین نئے غریبوں کو غربت سے نکالنے پر سالانہ 14بلین امریکی ڈالر یا عالمی پیداوارکا صفراعشاریہ 0009 فیصد (0.0009) لاگت آئے گی۔