کراچی (پی پی آئی) کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے پر فیکٹری میں آتشزدگی کو فائر بریگیڈ حکام نے تیسرے درجے کی آگ قرار دے کر شہر کے تمام واٹر ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے، فائر بریگیڈحکام نے بتایا کہ شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کرلیا گیا، پی پی آئی کے مطابق گراؤنڈ فلور اور میز نائن فلور کی آگ بجھانے کے لئے فوم کا استعمال بھی کیا جارہا ہے، متاثرہ فیکٹری کی عمارت 1500 سے 2000 گز کے رقبے پر محیط ہے جبکہ عینی شاہد نے بتایا کہ فیکٹری کے اندر سے دھماکوں کی آوازیں بھی آئی تھیں۔سائٹ سپرہائی وے پرآگ لگنے والی فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں موٹرسائیکل پارٹس بنائے جاتے تھے، آگ صبح ساڑھے دس بجے لگی، جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کا عملہ بروقت پہنچ گیا۔