مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر کے کشمیری بدھ کو یوم الحاق پاکستان اس عز م کے ساتھ منائیں گے کہ وہ پوری ریاست جمو ں وکشمیر سے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور اس کا پاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پی پی آئی کے مطابق اس موقع پر کشمیری تنظیموں کا وفد اقوام متحدہ جاکر ایک قرارداد بھی جمع کرائے گا۔