شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا بھر میں انصاف کا عالمی دن منایاگیا،مقبوضہ کشمیرکے باشندے انصاف سے محروم

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)دنیا بھر میں منگل 18جولائی کوانصاف کا عالمی دن منایا  گیا لیکن مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو انصاف سے مسلسل محروم رکھا جا رہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق عالمی یوم انصاف کے حوالے سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کی جانب سے وحشیانہ مظالم، امتیازی سلوک اور ناانصافی کا سامنا ہے۔ بھارتی فوجی، پیراملٹری فورسزاور پولیس اہلکار، جنہیں کالے قوانین کے تحت استثنیٰ حاصل ہے، حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے لئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں، جو درحقیقت جنگی جرائم ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے قتل عام، جعلی مقابلے، دوران حراست قتل، گرفتاریاں اور ہراساں کرنا اور بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کی طرف سے گھروں اور املاک پر قبضہ کرنا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں روز کا معمول بن چکا ہے۔