شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کورنگی کازوے پر فلائی اوور اور ایکسپریس وے بنانے کامنصوبہ

 کراچی (پی پی آئی)سندھ حکومت نے کراچی کے موجودہ کورنگی کاز وے کے متبادل کے طور پر کورنگی لنک روڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے کاز وے روڈ بند کردیا جائے گا۔۔کورنگی کاز وے کے متبادل کے طور پر ملیر ندی پر ایک اوور ہیڈ برج اور ایکسپریس وے تجویز کیا گیا ہے، یہ پل کورنگی کو دیگر علاقوں جیسے قیوم آباد، ڈیفنس اور ملحقہ علاقوں سے جوڑ دے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے کورنگی لنک روڈ کہا جارہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق حکومت نے ملیر ندی کے بائیں کنارے پر پی اے ایف ایئر مین گالف کلب تک ایکسپریس وے تجویز دی ہے۔کورنگی لنک روڈ کی لمبائی 11.5 کلومیٹر ہے اور اس پر 8.8 ارب روپے لاگت آئے گی،  گزشتہ سال شدید بارش کے باعث کورنگی شہر کے دیگر علاقوں سے کٹ گیا تھا اور گھر جانیوالے لوگ گھنٹوں پھنسے رہے۔ یہ منصوبہ کورنگی کے جام صادق پل کے متوازی تعمیر کیا جائے گا، 1.3 کلومیٹر کا پل امتیاز سپر اسٹور، قیوم آباد سے بروکس چورنگی تک بنایا جائے گا-