دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں:چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان

پاکستان کو موتیا بند کے بحران کا سامنا ،سرجریاں ناکافی ، 4 سال بعد سفید موتیا کے مریض 18 لاکھ سے بڑھ جائیں گے۔

نائب وزیراعظم اور بحرین کے وزیر خارجہ کا خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں ‘ورلڈ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈے 2026’ کی تقریب ، وزیراعظم کے معاون خصوصی شریک

خیرپور میں پلاٹ کی ملکیت پر گروہی تصادم، فائرنگ سے نوجوان ہلاک ، ورثا کا دھرنا

کراچی ماڑی پور روڈ پر سوزوکی اُلٹنے سے 6 افراد شدید زخمی ، علاج کے لیے سول اسپتال منتقل

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نیتوشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ  کرلیا۔پی پی آئی  مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ سے 8جولائی کو سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی، ٹرائل کورٹ نے 8جولائی کو کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ سنایا، اس عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 7دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، اس عدالت نے ٹرائل کورٹ کو 8سوالات کے جوابات دینے کا بھی کہا تھا، عدالتی حکم کے مطابق ہمارے تمام سوالات کا جواب بھی نہیں دیا گیا، تمام تر سوالات اہمیت کے حامل ہیں، جن کا جواب آنا ضروری تھا۔خواجہ حارث نے کہاکہ ہمارا اعتراض یہ بھی ہے کہ مجاز اتھارٹی نے کمپلینٹ فائل نہیں کی، عدالت نے 8جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا اور 15منٹ بعد سنا دیا، الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل کے 15منٹ بعد ہی فیصلہ سنا دیا گیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ میں آئندہ سماعت کب ہونی ہے؟وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس کل سماعت کیلئے مقرر ہے، ہائیکورٹ کیس دوسری ٹرائل کورٹ بھیجے تو دوسری عدالت کو بھیجتی ہے، ایک جج جو اپنا مائنڈواضح کر چکا ہو اسے دوبارہ کیس نہیں بھیجا جاتا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔