اسلام آبا دہائیکورٹ نے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی قرار دیدیا

 اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اربوں روپے کا سپر ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دیدیا ہے، پی پی آئی کے مطابق عدالت نے سیکشن فور سی کے حوالے سے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کر دی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔عدالت نے مختلف کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز بھی کالعد م کر دیئے ہیں،

Next Post

وزارت داخلہ کا محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

Thu Jul 20 , 2023
 اسلام آباد (پی پی آئی) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیاہے کہ آرٹیکل 245کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزارت […]