سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا کی پاکستان آمد، بلاول بھٹو سے ملاقات

اسلام آباد (پی پی آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے یوکرینی وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، دفتر خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دیمیترو کولیبا کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور اعلیٰ تعلیم کے علاوہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ یوکرینی وزیر خارجہ دو روزہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ عسکری حکام سے ملاقاتوں کا  بھی امکان ہے۔