ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوئیڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف جے یو آئی نے آج احتجاج کی کال دیدی

 اسلام آباد (پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)  کے امیرمولانا فضل الرحمان نے سوئیڈن میں قرآن کریم کی بیحرمتی کیخلاف اتوار کے روز احتجاج کی کال دے دی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سوئیڈن میں مسلسل قرآن کی بے حرمتی کی جا رہی ہے، اس عمل سے امت مسلمہ کے ہر فرد کے دل کو دکھ پہنچ رہا ہے، یہ قرآن کریم سے امت مسلمہ کے تعلق کی فطری علامت ہے، امت مسلمہ تورات، انجیل سمیت تمام آسمانی کتابوں کا احترام کرتی ہے، مغربی دنیا تنگ نظری کا مظاہرہ کیوں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم برداشت، تنگ نظری اور تحمل کا جذبہ ختم ہونے کو مغرب اظہار رائے کی آزادی کا نام دے رہا ہے، ہم نے ایسی اظہار رائے کو مسترد کر کے قوم سے احتجاج کی اپیل کی ہے، اتوار کے روز پورے ملک میں سوئیڈن کے روئیے کیخلاف احتجاجی مظاہرے ہوں گے، کراچی میں سب بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں بذات خود شریک ہوں گا۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پوری قوم سڑکوں پر آ کر سوئیڈن کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرے، مغربی دنیا کو پیغام دینا ہے کہ مسلمان قرآن کی حرمت پر جان تو دے سکتا ہے مگر قرآن پاک کی توہین کی کسی کو اجازت ہرگز نہیں دے سکتا، مغرب کے اس رویئے کیخلاف ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئیڈن سے پاکستانی سفیر کو فوری واپس بلایا جائے، او آئی سی تنظیم سے کہا جائے کہ تمام اسلامی ممالک سوئیڈن سے اپنی سفراء   واپس بلائیں تاکہ مغربی دنیا کے سامنے امت مسلمہ کا اجتماعی احتجاج ریکارڈ کیا جاسکے۔