قاہرہ:افریقن فٹ بال کنفیڈریشن نے مراکش کے انکار کے بعد افریقن نیشنز کپ کی میزبانی افریقا کے چھوٹے سے ملک ایکواٹورئیل گوئنیا کو سونپ دی۔ مراکش نے ایبولا وائرس کے خوف سے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس سے کنفیڈریشن نے مسترد کرتے ہوئے میزبانی جنوبی افریقی ملک کو دے دی۔ ایکواٹورئیل گوئینیا تیل کی دولت سے مالا مال ملک ہے جہاں کی زیادہ تر آبادی ہسپانوی زبان بولتی ہے، ایکواٹورئیل گوئینیا نے 2012میں ہمسایہ ملک گابون کے ساتھ مشترکہ طورپر فائنل کی میزبانی کی تھی تاہم اب 16ملکوں کی ٹیموں کی میزبانی اکیلے ان کو دی گئی ہے جہاں صرف دو اسٹیڈیم بین الاقوامی معیار کے ہیں،دوسری جانب سے یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکاہے کہ نئے میزبان ملک اس ذمہ داری کو اکیلے نبھا سکتاہے یا نہیں،یاد رہے ایکواٹورئیل کو شروع میں غلط بیانی پر نااہل قرار دیا گیاتھا۔ افریقن نیشنز کپ 17جنوری سے8فروی تک کھیلاجائے گا۔
Next Post
حیدرآباد میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے لیے جگہ جگہ کیمپ قائم
Fri Nov 14 , 2014
حیدرآباد:رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں پہلے روز متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات کوہ نور چوک ،تانگہ اسٹینڈ پھلیلی پریٹ آباد ،12ربیع الاول چوک لطیف آباد نمبر پونے10 اور لیبر ہال سائٹ میں کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔تمام کیمپوں میںرکنیت حاصل کرنے والے بزرگوں و نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد لمبی لمبی […]