حیدرآباد میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے لیے جگہ جگہ کیمپ قائم

حیدرآباد:رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں پہلے روز متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات کوہ نور چوک ،تانگہ اسٹینڈ پھلیلی پریٹ آباد ،12ربیع الاول چوک لطیف آباد نمبر پونے10 اور لیبر ہال سائٹ میں کیمپوں کا انعقاد کیا گیا ۔تمام کیمپوں میںرکنیت حاصل کرنے والے بزرگوں و نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں ، کیمپو ں پر موجود کارکنان میں خاصہ جوش خروش تھا اور وہ نعرے بھی لگا رہے تھے جبکہ کیمپو ں اور تنظیمی دفاتر کے اطراف میں رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں بینراور وال پوسٹر بھی آویزاں کئے گئے ہےںاور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اور ایم کیو ایم کے پرچم بھی لگے ہوئے ہےںرکنیت سازی مہم کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی ،جوائنٹ انچارج شبیر احمد قائم خانی اراکین سید خورشید علی ، غلام رسول سموں ،رکن و ایم پی اے رعنا انصارنے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کے ہمراہ حیدرآباد شہر میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کی جانب سے لگائے جانے والے مختلف کیمپوںکا دورہ کیا اور شمولیت کرنے والے نوجوانوں ، بزرگوں کے فارم پر کرکے انہیں رکنیت کی سلپ جاری کی تمام کیمپو ں میںایم کیوایم حیدرآباد زون کے اراکین اور سیکٹروں کے ذمہ داران موجودتھے۔

Next Post

جامعہ سندھ میں ایم فل کے داخلوں کی تاریخ کا اعلان

Fri Nov 14 , 2014
حیدرآباد:جامعہ سندھ میںاقتصادیات اور سائیکالوجی شعبوں میں ایم فل کے داخلوں کے لیے ہونے والے انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے زبانی امتحانات 18 اور24 نومبر کولیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شعبہ اقتصادیات میں امیدواروں کے زبانی امتحان18 نومبرکو شعبے کے چیئرمین کے دفتر میں لیے جائیں گے جبکہ سائیکالوجی شعبے کے ایم فل کے زبانی امتحانات […]