متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو2022 میں 252 ارب روپے کا نقصان

 اسلام آباد (پی پی آئی) 2022کے دوران بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو 252 ارب روپے کا مالی خسارہ ہوا ہے۔سب سے زیادہ پشاور الیکڑک سپلائی کمپنی کو  64 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ دوسرے نمبر پر لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کا مالی خسارہ 45 ارب، تیسرے نمبر پر ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 37 ارب روپے کا نقصان ہوا۔پی پی آئی کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ سکھرالیکٹرک سپلائی کمپنی کو گزشتہ سال مالی نقصان خسارہ ساڑھے 21 ارب، فیصل آباد الیکڑک سپلائی کا مجموعی خسارہ 20 ارب 36 کروڑ، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا نقصان 18 ارب 59 کروڑ روپے، گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا  15 ارب، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا  14 ارب 22 کروڑ،حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا نقصان 14 ارب روپے اور کے الیکٹرک کا 2 ارب 14 کروڑ کا نقصان ہوا۔نیپرا دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ان کمپنیوں کے خسارہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جہاں وصولی کا عمل سست روی کا شکار ہے وہی مالی خسارہ اربوں روپے تک پہنچ گیا ہے۔