اینٹی نارکوٹکس فورس نے 22کلو گرام ہیروئن بر آمد کر لی

کراچی: اینٹی نار کوٹکس فورس سندھ نے دو مختلف کارروائیوںمیں 22کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے احمد شہید چوک کراچی پر کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کی 20کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی اورایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیاجبکہدوسری کاروائی خفیہ اطلاع پر TCS آفس پر کی گئی جہاں ایک خفیہ پارسل ANF کے عملہ نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ پارسل کو چیک کرنے پر اس میں سے اعلیٰ کوالٹی کی 2.200 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی جو کہ بہت مہارت کے ساتھ گتے کی پلیٹوں میںچھپا کربرطانیہ سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔دونوں کارروائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔

Next Post

بنگلہ دیش میں آسٹریلوی کر کٹ ٹیم کی سیکورٹی انتہائی سخت

Thu Mar 20 , 2014
ڈھاکا: بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھا کا میں واقع آسٹریلیوی کر کٹ ٹیم کے ہوٹل کو بھاری سیکورٹی حصار میں دیا گیا ۔ ٹی ٹوئنٹئی ورلڈ کپ کی انتظامیہ بنگلہ دیش میں جا ری مخدوش حالات اور دہشت گردکے واقعات پر کوئی رسک لینے کے لیے تیار نہیں ہے جہاں پر پوری دنیا کے مشہور کھلاڑی ایک ہی جگہ جمع […]