خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں عمران کو گرفتار نہ کیا جائے: سپریم کورٹ

 اسلام آباد (پی پی آئی) سپریم کورٹ نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری سے روک دیا۔پی پی آئی  مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وکیل قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کو 9 اگست تک ریلیف دے دیا اور ان کو آئندہ سماعت پر بھی پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔دوران سماعت وکیل قتل کیس میں آئی جی بلوچستان نے تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ عبدالرزاق شر کو آرٹیکل 6 کی درخواست پر دھمکیاں دی جا رہی تھیں، تحقیقات کے دوران 8 جون کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جس کی 8 میٹینگز ہو چکی ہیں، جے آئی ٹی میں 7 اراکین شامل ہیں۔ 19 جون کو چیئرمین تحریک انصاف کو طلبی کے نوٹس دیئے گئے مگر وہ پیش نہیں ہوئے، مقدمے میں 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مقتول کی اہلیہ اور 2 بھائیوں کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے تاہم تحقیقات ابھی جاری  ہے۔