خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یاسمین راشد کیخلاف درج مقدمات کا چالان پیش کرنے کا پولیس کو حکم، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

لاہور (پی پی آئی) تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کیخلاف جوڈیشل ریمانڈ میں 7 اگست تک توسیع کر دی گئی، عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا جائے۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے یاسمین راشد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے 4 مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ واضح رہے کہ یاسمین راشد کے خلاف لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں 2 اور تھانہ گلبرگ سمیت 4 مقدمات درج ہیں جن میں پی ٹی آئی رہنما نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔