سندھ بیچ گیمز17 سے 19 جنوری تک ساحل کلفٹن کراچی پر منعقد ہوں گے

کراچی 10جنوری(پی پی آئی) محکمہ کھیل حکومت سندھ17 سے 19 جنوری تک نشان پاکستان کراچی کے قریب کلفٹن کے ساحل پر سندھ بیچ گیمز کا انعقاد کر رہا ہے،جن کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں بیچ والی بال،بیچ ٹینس،بیچ ساکر،بیچ کبڈی،بیچ ہینڈ بال،بیچ تھروبال اور بیچ باکسنگ شامل ہیں۔جس میں سندھ بھر کے تمام ڈویژن سے بوائز اور گرلز کھلاڑی شرکت کریں گے۔اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے تمام ڈویژن کی اسپورٹس ایسوسی ایشنز سے کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹس میں ٹرائلز کا انعقاد کریں اور تین بوائز اور تین گرلز کھلاڑیوں کا ان بیچ گیمز کے لئے انتخاب کریں۔ٹرائلز کا انعقاد 13 جنوری تک محکمہ کھیل کے متعلقہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرکے تحت ہونا چاہئے۔محکمہ کھیل کی جانب سے منتخب کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ محکمہ کھیل کے تحت کھلاڑیوں اور آفیشلز کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہر کھیل کے لیے الگ ورکشاپ منعقد کرانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ورکشاپ میں ٹیم آفیشلز اور کھلاڑی  ساتھ شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر کی ایرانی گورنرشہر نیشاپور سے ملاقات

Fri Jan 10 , 2025
10 نیشاپور جنوری(پی پی آئی)  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جو آج کل ایران کے دورے پر ہیں ایرانی شہر نیشاپور میں گورنرمہدی داوندیح سے ملاقات کی۔تجارت، ثقافت، تعلیم، سیاحت میں تعاون بڑھانے اور زائرین کو سہولت فراہمی پر تبادلہ خیال اور گورنر پنجاب کی نیشاپور کے تجارتی وفد کو پنجاب کی صنعتی سہولیات کے دورہ کی دعوت بھی […]