لوک فنکاربلبل سندھ‘ وزیرعلی عمرانی انتقال کر گئے

کراچی 10جنوری(پی پی آئی) سندھ کے معروف لوک گلوکار وزیرعلی عمرانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ”بلبل سندھ“ کے نام سے مشہور تھے۔مرحوم وزیرعلی عمرانی نے سندھی، بلوچی، اردو سمیت چھ مختلف زبانوں میں ہزاروں گیت گائے اور اپنی آواز کے ذریعے دلوں میں جگہ بنائی۔وزیرعلی عمرانی کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں سرمست عمرانی میں ادا کی جائیں گی۔ان کی وفات سے سندھ کی لوک موسیقی کا ایک اہم باب بند ہوگیا، اور ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ بیچ گیمز17 سے 19 جنوری تک ساحل کلفٹن کراچی پر منعقد ہوں گے

Fri Jan 10 , 2025
کراچی 10جنوری(پی پی آئی) محکمہ کھیل حکومت سندھ17 سے 19 جنوری تک نشان پاکستان کراچی کے قریب کلفٹن کے ساحل پر سندھ بیچ گیمز کا انعقاد کر رہا ہے،جن کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں بیچ والی بال،بیچ ٹینس،بیچ ساکر،بیچ کبڈی،بیچ ہینڈ بال،بیچ تھروبال اور بیچ باکسنگ شامل ہیں۔جس میں سندھ بھر کے تمام ڈویژن سے بوائز اور […]