شہرقائد میں ٹینکروں کی ٹکر سے ہلاکتوں پر آئی جی سے رپورٹ طلب

کراچی 10جنوری(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ معاشی حب کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔ گورنر سندھ نے کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر ٹینکر سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ تشویش کیا اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہوں۔ واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ٹینکر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ شہید ملت روڈ اور بلدیہ حب ریور روڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2،2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

لوک فنکاربلبل سندھ‘ وزیرعلی عمرانی انتقال کر گئے

Fri Jan 10 , 2025
کراچی 10جنوری(پی پی آئی) سندھ کے معروف لوک گلوکار وزیرعلی عمرانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ”بلبل سندھ“ کے نام سے مشہور تھے۔مرحوم وزیرعلی عمرانی نے سندھی، بلوچی، اردو سمیت چھ مختلف زبانوں میں ہزاروں گیت گائے اور اپنی آواز کے ذریعے دلوں میں جگہ بنائی۔وزیرعلی عمرانی کی آخری رسومات […]