کراچی (پی پی آئی) فردوس اتحاد اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والا یوم شہدائے پولیس کپ ایک روزہ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ جو بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا اب 9 تا 11 اگست تک انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پرکھیلا جائے گا، 9 اگست کو بوائز ٹورنامنٹ کا آغاز 07:30 بجے شام ہوگا، گرلز ایونٹ کا فائنل اتوار 10 اگست کو 06:00 بجے شام ہوگا، درین اثنا فری باسکٹ بال سمر کوچنگ کیمپ انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر جاری ہے اور 100 سے زائد گرلز اور بوائز کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں۔۔