10 نیشاپور جنوری(پی پی آئی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جو آج کل ایران کے دورے پر ہیں ایرانی شہر نیشاپور میں گورنرمہدی داوندیح سے ملاقات کی۔تجارت، ثقافت، تعلیم، سیاحت میں تعاون بڑھانے اور زائرین کو سہولت فراہمی پر تبادلہ خیال اور گورنر پنجاب کی نیشاپور کے تجارتی وفد کو پنجاب کی صنعتی سہولیات کے دورہ کی دعوت بھی دی۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مذہبی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، اعلیٰ سطح کے دوروں کا تبادلہ مضبوط تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور ایرانی جامعات کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے،طلبہ کے تبادلے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی روابط میں اضافہ ہو سکتا ہے۔گورنر نیشاپورمہدی داوندیح نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔