سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاؤ میڈیکل کالج میں ٹیمپورل بون ڈائی سیکشن اسکل لیبارٹری کا افتتاح

کراچی 10جنوری(پی پی آئی)  ڈاؤ میڈیکل کالج  میں ٹیمپورل بون ڈائی سیکشن اسکل لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا، یہ  سندھ کی سرکاری یونیورسٹی میں ٹیمپورل بون ڈائی سیکشن کی سب سے بڑ ی لیب  ہے جو ڈاؤ میڈیکل کالج میں قائم کی گئی ہے،، افتتاحی تقریب میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ، پروفیسر طارق رفیع نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی ن،پرو وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین، پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کالج پروفیسر صبا سہیل، برطانیہ سے ڈاکٹر شادابہ احمد، فیکلٹی ممبرز اور پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز  نے بھی شرکت کی،پروفیسر طارق رفیع نے کہاکہ ٹیمپورل بون ڈائی سیکشن، اوٹولیرنگولوجی ٹریننگ کا ایک اہم جز و، جس میں اناٹومیکل علوم اور سرجری میں مہارت کی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ 2000 کی دہائی کی ابتداسے پاکستان میں ا س شعبے میں تیزی سے جدت آئی ہے، جدید تربیتی پروگرامز، ورکشاپس اور کانفرنسز نے پاکستانی اوٹوولیرنگولوجسٹس کی مہارت میں نمایا ں اضافہ کیا ہے۔