نوشہرو فیروز10جنوری(پی پی آئی) نوشہرو فیروز کے نواحی دیہات سے2نوجوان پراسرار طور پرلاپتہ ہیں۔کوٹری کبیر کے نواحی گاؤں کریم لاشاری کا 16 سالہ فیاض لاشاری ولد غلام شبیر لاشاری پراسرار طور پر گم ہے اسی طرح خان واہن کے نواحی گاؤں عبد الکریم کلہوڑو کا 24 سالہ ساجد علی ولد کھبڑ کلہوڑو بھی لاپتہ ہے، ورثاکے مطابق دونوں کو کافی تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہیں چل رہا ہے علاوہ ازیں سعید پور لنک روڈپر مسلح رہزنوں نیڈی آئی بی برانچ کے کانسٹیبل مولا بخش سومرو سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا نیز ہالانی کے گاؤں قادر بخش شاہ کی مہیسر مارکیٹ میں نعیم شاہ کی موبائل شاپ کے چوکیدار کو یرغمال بنا کر چور لاکھوں مالیت کے موبائل چرا کر لے گئے